Sunday, November 27, 2016

حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن 
حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کا اجلاس 27 نومبر 2016 کو ریجنل ڈائریکٹر آفس میں زیر صدارت ریجنل ڈائریکٹر  ڈاکٹر محمد نصیر کیانی ہوا جس میں حرا سکولوں کے پرنسپلز نے  شرکت کی اجلاس  میں ریجنل ڈئریکٹر  نے سورت لقمان کی روشنی میں طلبہ اور اساتذہ کی تربیت کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حضرت لقمان اپنے بیٹے کو سمجھا رہے ہیں اسی طرح ہمیں بھی اپنے طلبہ اور اساتذہ کو سمجھانا چاہیے۔ سورت لقمان کی       روشنی میں ہمیں یہ سبق ملتے ہیں 
اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا جائے  کیونکہ یہ بہت بڑا ظلم ہے 
والدین کی خدمت، ان کا احترام اور ان کے ساتھ تعاون کیا جانا چاہیے  ان کے ہر حکم کی بجا آوری ضروری ہے  تاہم اگر وہ اللہ کے ساتھ شریک بنانے کا حکم دیں تو اس حکم کو نہ ماننا ضروری ہے 
نماز قائم کرنے ، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے ، نیکی اور بھلائی کے کاموں کا حکم دینے اور برے اور غلط کاموں سے منع کرنا لازمی ہے 
نیکی کے حکم دینے اور برائی سے روکنے  کے سلسلہ میں رکاوٹون ، تکلیفوں اور مصائب پر صبر کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے  اور یہ کام بہت عزم والا ہے ۔ 
،  حسن سلوک کرنا، زمین پر میانہ روی سے چلنا ۔اپنی آواز کو دھیما رکھنا  ضروری ہے۔ بلند اور بے تکی آواز میں بولنا ایسے ہی ہے جیسے گدھے کا بولنا ہے اور گدھے کی آواز سب سے بری آواز ہے 
اجلاس میں فاونڈ یشن کی ترقی اور اس کی بہتری کے لئے مزید محنت کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ حرا سکولوں کو ایک مشن  اور جذبہ سے چلانے کی ضرورت ہے ۔  ایک مشترکہ نظام امتحان بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو حرا 
فاونڈیشن کے ساتھ تعاون نہیں کرتے 
اجلاس میں حرا سکول افشاں کالونی، حرا سکول اڈیالہ روڈ، ، حرا سکول افضل ٹاون، حرا سکول بیول  گوجر خان، حرا  سکول سہر بگلہ مری اور حرا سکول بھارہ کہو کے پرنسپلز نے اظہار خیال کیا اور فاونڈیشن سے ہر طرح کا تعاون کرنے  کا عہد کیا 

No comments:

Post a Comment