Saturday, June 11, 2016

ANNUAL ACADEMIC CALENDAR 2016-17 FOR HIRA SCHOOLS NORTHERN PUNJAB

HIRA NATIONAL EDUCATION FOUNDATION
REGISTERED PAKISTAN
حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن  رجسٹرڈ پاکستان
Annual Calendar 2016-17
1st Term =18 weeks , 2nd Term = 18 weeks
SUMMER VACATION AREAS
1st Term 1st April 2016 to 20 September 2016
Month
April
May
June
July
Aug
Sept
Oct
Weeks
4W
4W
0W
0W
4W
4W
2W
1st Term Test 1st October 2016 to 14 October 2016
2nd Term 21 Sept 2016 to 20 March 2017
Month
Oct
Nov
Dec
Jan
Feb
March
Weeks
1W
4W
3W
4W
4W
2W
2nd Term Test 1st March to 20th March 2017
WINTER VACATION AREAS
1st Term 1st April 2016 to 20 August 2016
Month
April
May
June
July
Aug
Weeks
4W
4W
4W
4W
2W
1st Term Test 1st August to 14 August 2016
2nd Term 21 August 2016 to 20 March 2017
Month
Aug
Sept
Oct
Nov
Dec
Jan
Feb
Mar
Weeks
2W
4W
4W
4W
2W
0W
0W
2W
2nd Term Test 1st March to 20th March 2017
Annual  Co-curricular Activities
15 October to 20 October 2016
 at Hira School Afshan colony Rawalpindi
Developed by:
All Hira Schools are directed to act accordingly
Muhammad Naseer Keyani
Regional Director Hira National Foundation (Regd). Pakistan
                                          Mobile# 03335272042


Friday, June 10, 2016

VISIT OF AFAQ HEAD OFFICE LAHORE

VISIT OF AFAQ HEAD OFFICE LAHORE
June 6, 2016
Regional Director Hira National Education Foundation Northern Punjab visited head office of Association for Academic Quality (AFAQ) Lahore on 6th of June 2016. He visited the training and research centers and met with the training and research directors. He observed the research and designing processes. The training section provided information regarding training of teachers, principals, leaders and other related personals.
The regional director expressed his views by saying that it is very encouraging that a home grown organization has strengthened its roots in the filed of education. The quality of the books, support material and training is of high standards. It is hoped that AFAQ will compete international organisations and supersede to save the huge amount paid to the foreign organisation for educational quality. It is worth to note that AFAQ is producing books and support material for students of elementary education keeping in view the Islamic and cultural norms. 

Thursday, June 9, 2016

Home work for summer vacation for 9th class science group

Summer Vacation Home Work for 9th class
اسلامیات
٭  سورۃ الانفال کی آیات 1 تا 19 کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ لکھنا اور یاد کرنا   
٭ پہلے اور دوسرے سبق کی مشقوں کو لکھنا اور یاد کرنا
٭ پڑھائی گئی بیس احادیث کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ لکھنا اور یاد کرنا ، نیز تمام احادیث کا عربی متن  یاد کرنا
٭ اپنے گھر کے تمام افراد کو بیس احادیث اور ان کا ترجمہ سنانا
اردو
٭ علامہ  شبلی نعمانی کی شخصیت  ، ان کی زندگی  ور ان کی خدمات کے بارے میں کم از کم پانچ صفحات پر مشتمل ایک جرنل بنائیے  ، ان کی اور ان کے پانچ  ساتھیوں کی تصویریں بھی لگائیے۔
٭سیرت النبی ﷺ کی پہلی جلد کا مطالعہ کیجئے  اور اس کے عنوانات  اپنی کاپی پر لکھئے ۔ غار ثور، غار حرا، جبل ثور اور جبل نور کی تصاویر اپنی کاپی پر لگائیں ۔ مسجد نبوی اور مسجد الحرا م کی تصاویر بھی کاپی پر چسپاں کریں
٭ سیرت النبی ﷺ کے سبق کی مشق کاپی پر لکھیں اور یاد کریں
٭ سبق سیرت النبی ﷺ میں جن صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی  ٰ کا ذکر ہے ان میں سے ہر ایک کے بارے میں ایک ایک صفحہ کا تعارف لکھئے
٭ مولانا الطاف حسین حالی کے بارے میں کم از کم تین سو الفاظ پر مبنی ایک مضمون لکھئے۔ الطاف حسین حالی کی تصویر بھی کاپی پر چسپاں کریں
٭ مسدس حالی  اپنی کاپی پر لکھیں اور اسے زبانی یاد کریں
٭ مرزا غالب کے بارے میں حالی کے کیا خیالات تھے انہیں قلمبند کریں ۔ مرزا غالب کی تصویر کاپی پر لگائیں
٭ مرزا غالب کے عادات و خصائل کی مشق کاپی پر لکھنا اور یاد کرنا
٭ مرزا غالب کے دس اشعار کاپی پر لکھنا اور یاد کرنا
مطالعہ پاکستان
٭  پاکستان کا نقشہ اپنی کاپی پر بنائیں اور اسکے صوبے، دریا اور تمام صوبوں کے دارالحکومتوں  کی نشاندھی کیجئے
٭پاکستان کیوں بنایا گیا ؟ اس کی پانچ وجوہات لکھئے
٭ نظریہ کیا ہوتا ہے اس کے پانچ ماخذ لکھئے اور یاد کیجئے
٭ نظریہ کی انسانی زندگی میں کیا اہمیت ہے ؟
٭ علامہ اقبال، سر سید احمد خان، چوہدری رحمت علی، قائداعظم، مہاتما گاندھی  اور مسلم لیگ کے بارے میں سو سو صفحات کے مضامین لکھئے اور یہ بھی لکھئے کہ یہ آپ نے کن کتابوں  یا ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی مدد سے لکھے ہیں ہر ایک کتاب کی تاریخ اشاعت اور مصنف کا نام بھی لکھیں
٭ کسی ایسے بزرگ کو تلاش کریں جس کی عمر 80سال سے زائد ہو  اس سے پاکستان بننے  کے واقعات سنیں اور انہیں لکھیں ، بزرگ کا نام ، پتہ اور تعلیم کے بارے میں لکھئے
ENGLISH
·  Read lesson 'The Saviour of Mankind' and write 50 verbs, 50 nouns ،10 prepositions and 10 pronouns and 20 adjectives from the lesson
·         What was the condition of Arabia before the advent of Islam? Write your answer in 150 words
·         Describe at least 10 changes that Islam brought about in the lives of people of Arabia.
·         Write and learn by heart the Arabic text of first Revelation and its translation.
Answer these questions
i.  Where is Makkah situated?
ii. What type of competition was held at Ukaz?
iii. What was the mission of Muhammad (PBUH)?
iv. Why did the Pagan Arabs send a delegation to the Rasool's uncle?
v.  What did Hazrat Ayesha (RT) about the life of Muhammad    ?
·  Write an essay consisting of 200 words about the Kindness of Muhammad
·  Write names of 50 Islamic countries of the word. Draw or paste the map of world and show the Islamic countries of the world. Write name of the capital of each Islamic country.                              
BIOLOGY
Write and learn by heart
·  What is Biology? Write names of branches of Biology
·  Make a chart showing the relationship of biology with other sciences
·  After studying biology what professions a student can adopt? What profession you are planning to adopt and why?
·  Write the Quranic verses and their translation related to the Biology.
·  Write names of five Muslim Scientists who worked for Biological Sciences
·  What are the levels of organization? Write names of these levels and make a chart to show these levels.
·  Make a model of an animal cell showing its all parts.
·  Collect leaves of 50 different plants and paste theses leaves on the drawing notebook and write name of plant from which these leaves were collected.
PHYSICS
ANSWER THESE QUESTION IN WRITING AND LEARN BY HEART
·  What is Physics? Write names of 10 branches of Physics
·  What is a quantity? What are a base quantity and a derived quantity
·  What is a unit? What is a base unit and what is a derived unit?
·  Write names, symbols, units and symbols of seven base quantities
·  Write names, symbols and units of 10 derived quantities
·  Make and draw Vernier Calipers, screw gauge, balance and graduated cylinder
·  Write and learn by heart prefixes and their values
CHEMISTRY
·  Define chemistry and write names of 5 branches of chemistry
·  Define element, compound, mixture and substance. Write 10 examples of each
·  Write symbols of first 20 elements and draw their atomic structure
·  Write names of 30 compounds and write their chemical formulas. Calculate their molecular masses
·  Define mole, Avogadro Number, Empirical Formula and equation             
MATHEMATICS
·  Solve Exercise 1.1, 1.2, 1.3, 1.4, 1.5, 1.6 along with examples given in the book
·  Solve Exercise 2.3, 2.4, 2.5. 2.6 along with examples given in the book
·  Review exercise 1 and 2                            

Wednesday, June 1, 2016


حرا جرنل    HIRA  JOURNAL
جنوری  تا مارچ
2016



محمد نصیر کیانی  ریجنل ڈائریکڑ پنجاب شمالی


HIRA NATIONAL EDUCATION FOUNDATION Regd. PAKISTAN
31 Mangral Model Town, PO Fazaia, Rawalpindi Pakistan
hira.nefp@gmail.com
www.hiranefp.blogspot.com



حرا  سکولوں کا اولین مقصد
حرا  نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن  تعلیمی میدان میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا اولین مقصد تعلیم کے میدان میں ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانیت اور اسلامیت کی  ترقی کے لئے کوشش کی جائے   یہ ملک جن مقاصد کے لئے قائم کیا گیا تھا لاکھوں لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑا تھا  جان ، مال اور اولاد کی قربانی جس عظیم مقصد کے لئے دی تھی اس مقصد کو تازہ رکھنے اور نسل نو کو اپنی زریں تاریخ اور عظیم روایات کو زندہ رکھنے کے لئے  تعلیمی میدان میں جس محنت ، لگن اور جانفشانی کی ضرورت ہے اس کے لئے حرا  سکولز اور کالجز اپنی کاوشیں کر رہے ہیں  ۔ حرا  فاونڈیشن ایک تعلیمی تحریک کا نام ہے  جس  کا نقطہ نظر ہے کہ  کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر نہ رہ جائے   اور تعلیم سب کے لئے  ہے
حرا سکولوں میں بے شمار ایسے بچے بھی زیر تعلیم ہیں جو اپنے تعلیمی اخراجات ادا نہیں کر سکتے حرا سکولوں میں حفظ قرآن ، ناظرہ قرآن اور قرآن فہمی کے پروگرام بھی جاری ہیں جہاں بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی مزین ہوتے ہیں
حرا  فاونڈیشن
حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن   ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جو 1860 کے قانون کے تحت رجسٹر ہو ا  اس کی ملکی سطح کی ایک تنظیم ہے  جو ڈائریکٹر جنرل   کی زیر نگرانی کام کرتی ہے جبکہ ہر صوبے میں ایک  صوبائی ڈائریکٹر حرا فاونڈیشن  کے صوبائی معاملات کی دیکھ بھال کرتے ہیں  جبکہ ہر صوبہ دو یا دو سے زائد ریجنز میں تقسیم ہے  ہر ریجن کا نگران ایک ریجنل ڈائریکٹر ہے
حرا سرگرمیاں
جنوری تا مارچ کا مہینہ حرا سرگرمیوں کے  لحاظ سے بہت  مصروف رہا  ۔ نئے ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز نے چارج سنبھالا۔ پنجاب شمالی کا چارج بھی نئے ریجنل ڈائریکٹر نے سنبھالا ۔  موصوف 36 سال تعلیم کے محکمے سے وابستہ رہے بطور ماہر مضمون، پرنسپل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ  آفیسر اور بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد حرا فقوندیش کے لئے ان کا انتخاب ہوا ۔ موصوف تنظیم اساتذہ پنجاب کے ادارہ تعلیمی تحقیق کے ڈائریکٹر بھی رہے ۔ ریجن ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد  حرا سکولوں کا دورہ کیا
ریجنل ڈائریکٹر حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن نے  حرا سکول بیول   تحصیل  گوجر خان  ضلع راولپنڈی ، حرا سکول  چراہ  ضلع اسلام آباد ،  حرا سکول افشاں کالونی  راولپنڈی کے  سالا نہ نتائج کے پروگراموں میں شرکت کی ۔ جبکہ ڈائریکٹر پنجاب نے حرا سکول سسرال تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی ،  حرا سکول آئی 10 / 2 اسلام آباد ، حرا سکول  بھارہ کہو اسلام آباد، حرا سکول افشاں کالونی  اسلام آباد کے سالانہ نتائج کے پروگراموں میں شرکت کی ، ان سکول کے سالانہ پروگرام شاندار اور اسلامی روایات کی  روشنی میں منعقد ہوئے  والدین نے ان پروگراموں میں بھر پور شرکت کی اور بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا  بچوں میں انعامات ، ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے گئے   بچوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ والدین حرا سکولوں پر جس اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں سکول اس اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں
ریجنل ڈائریکٹر کی مصروفیات
ریجنل ڈائریکٹر نے آفاق فورم اسلام آباد میں شرکت کی اور فورم میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں تعلیمی  منظر نامے کا خاکہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے قومی ترقی ، یک جہتی اور اس کے اسلامی تشخص کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے  ریجنل ڈائریکٹر کے علاوہ ڈائریکٹر صوباہ پنجاب نے بھی آفاق  فورم میں شرکت کی ،
آفاق فورم کے تحت ایک اور  پروگرام   کارڈووا  انسٹیٹیوٹ  اسلام آباد میں منعقد ہو اجس میں ریجنل ڈائریکٹر  حرا فاونڈیشن نے شرکت کی  جس میں انسٹیٹیوٹ آف  پالیسی سٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل  خالد الرحمان نے امید کے موضوع  بہت خوبصور ت خیالات کا اظہار کیا  انہوں  نے کہا کہ ہمارے  ملک میں بہت سی مثبت اور خوبصورت باتیں ہیں  جہاں لوگ رشو ت لیتے ہیں وہاں آج بھی اکثریت رشوت نہیں لیتی  ، آج بھی اس ملک میں لاکھوں لوگ امن کی ننید سوتے ہیں  انسان کی سوچ مثبت ہونا چاہیے  اسے شہد کی مکھی کی طرح پھولوں کی تلاش میں رہنا چاہیے  نہ  گندگی کی مکھی کی طرح جو صرف اور صرف گندگی کی تلاش میں رہتی ہے  اور صرف گندی  جگہ پر ہی بیٹھتی ہے
 ریجنل ڈائریکٹر  پنجاب شمالی  نے  فاطمہ جناح یونیورسٹی  میں ہونے والے سیمینار   میں شرکت کی جس میں جائزہ کےجدید طریقوں پر سیر حاصل بحث  کی گئی  ۔ نیشنل یونیورسٹی  آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی ریجنل ڈائریکٹر نےخاص طور پر شرکت کی جس میں اکیسویں صدی کے علم پر مضامین پیش کئے گئے   ۔ریجنل ڈائریکٹر پنجاب شمالی نے اسلام آباد میں  کتاب میلہ میں شرکت کی   جس میں  آفاق کے تحت ہونے والے سیمینار میں بھی شرکت کی   ۔ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب شمالی نے  دعوہ   اکیڈمی  اسلام آباد  انٹر نیشنل یونیورسٹی  کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار بعنوان   ' سکولوں میں قرآن '  میں بھی شرکت کی 
ریجنل ڈائریکٹر نے آفاق  اور  مجلس فکر کے زیر اہتمام  ہونے والے سیمینار ' بعنوان  ' بین الاقوامیت  کے تعلیم پر اثرات ' میں شرکت کی جس میں پروفیسر راو جلیل ، پروفیسر ڈاکٹر مہر سعید اور تنظیم اساتذہ  پاکستان کے صدر   ڈاکٹر میا ں محمداکرم نے تعلیم پر پڑنے والے اثرات کا عمیق جائزہ لیا اور اس کے   مثبت اثرات کوسمیٹنے اور منفی اثرات کو کم کرنے ضرورت پر زور دیا گیا  
ریجنل ڈائریکٹر پنجاب شمالی نے حرا سکول  فیصل ٹاون  چکوال کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر حرا فاونڈیشن صوبہ پنجاب بھی تھے  حرا سکول  فیصل ٹاون چکوال  نے ملٹی میڈیا اور ایل سی ڈی  نیز انٹر نیٹ  کلاسوں میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے  انہوں نے حرا سکول فیصل ٹاون چکوال کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی سکولوں کو بھی اس سکول کی تقلید کرنا چاہیے ۔ اس سے قبل حرا کالج چکوال، حرا سکول بون روڈ چکوال اور حرا سکول سٹلائیٹ ٹاون  راولپنڈی کا معائنہ بھی کیا گیا ۔ اپنے دوسرے دورے میں ریجنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر حرا فاونڈیشن صوبہ پنجاب  نے حرا سکول بخاری ٹاون چکوال  کا بھی  دورہ کیا اور  کلاسوں کا معائینہ کیا اور اساتذہ اور انتظامیہ کی رہنمائی کی  
ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب نے حرا سکول مصریال روڈ راولپنڈ ی اور حرا سکول بھارہ کہو  کا دورہ کیا  سکول کی سجاوٹ اور بلڈنگ کی  خوبصورت  بناوٹ  اور بچوں کی تیاری  کے سلسلہ میں شفیق الرحمان پرنسپل   اور محترمہ منیرہ کی ستائش  کی  اور امید ظاہر کی کہ حرا سکول مصریال روڈ  اور حرا سکول بھارہ کہو ہ مستقبل کے کامیاب سکول ثابت ہو ں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر  شمالی پنجاب نے حرا سکول  ریلوے سکیم نمبر 7، حرا سکول مظہر آباد   اور حرا سکول ڈھوک منگٹال  راولپنڈی  کا دورہ کیا۔ حرا سکول ڈھوک منگٹال  راولپنڈی  کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ حرا سکولوں کا مقصد  صرف کاروبار کرنا نہیں ہے بلکہ حرا سکول ایک عظیم مشن اور ایک عظیم مقصد کےتحت قائم کئے گئے ہیں  اور ان کے ذریعے  محب وطن اور ایمان دار و دیانت دار قیادت کی فراہم کرنا ہے  حرا سکول کے اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ خود قرآن سے جڑ جائیں اور اپنے طلبہ کو بھی اللہ کی کتاب سے جوڑ دیں ۔ 
ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب نے حرا سکول  منگرال ماڈل ٹاون راولپنڈی، حرا سکول آڈیالہ روڈ ، حرا سکول  اٖفضل ٹاون  راولپنڈی کا بھی دور ہ کیا ، حرا سکول  آڈیالہ روڈ  اور حرا سکول افضل ٹاون راولپنڈی  ماڈل حرا سکول ہیں جو اپنے تعلیمی معیار اور اعلیٰ کارکردگی کی  بنیاد پر راولپنڈی کے بہترین اداروں  میں شمار ہوتے ہیں ۔
ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب نے  حرا کالج چکوال کا دورہ کیا   حرا کالج چکوال  ایک شاندار ادارہ ہے جو 120 کنال سے زائد اراضی  ،وسیع عمارت  اور شاندار  لیبارٹریز پر مشتمل ہے۔   اگر کوشش کی جائے تو  اسے حرا یونیورسٹی کا درجہ دلوایا جا سکتاہے۔  ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب نے حرا سکول ماڈل ٹاون لاہور  کا بھی دورہ کیا   اور ادارے کی بہتری کے لئے تجاویز دیں
حرا  سکولز   پرنسپل فورم
حرا سکول پرنسپل فورم بطور منتظمہ کام کرتا ہے اس کا پہلا اجلاس ریجنل ڈائریکٹر آفس میں منعقد ہوا جس میں درج ذیل فیسلہ جات کئے گئے
 ٭حرا  سکول  فورم ہر تین ماہ بعد ہو ا کرے گا                                                                ٭ حرا سکول فورم میں تمام پرنسپلز کی شمولیت لازمی ہو گی
٭ تمام حرا سکول ایک ہی نظام الاوقات اپنائیں گے                                                        ٭ تما م حرا سکول ایک ہی وقت میں امتحانات لیں گے 
٭ تمام حرا سکول کے اوقات کار ایک ہی ہوں گے                                                          ٭ تمام  حرا سکول حرا فنڈ بشرح  100 روپے فی طالب علم  وصول کریں گے ٭ حرا سکول حرا فنڈ مئی کے پہلے عشرے میں ریجنل ڈائریکٹر کے دفتر جمع کروائیں گے                         ٭حرا سکولوں کے لئے تعلیمی منصوبہ بندی ریجنل ڈائریکٹر کا دفتر کرے گا
٭ تمام حرا سکول ایک ہی طرز کا منظور شدہ جھنڈا ، مونو گرام اور حرا بورڈ استعمال کرنے کے پابند ہوں گے          ٭  حرا فاونڈیشن سے منظوری کے بغیر کوئی بھی حرا سکول نہیں کھولا جائے گا۔
٭ تمام حرا سکولز صرف اور صرف آفاق  کا سلیبس اپنے ہاں رائج کریں گے  اور جو سکول اس کے علاوہ سلیبس لگائیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی
٭ حرا سکول اپنےاساتذہ کی تربیت کے لئے آفاق سے بذریعہ ریجنل ڈائریکٹر رابطہ کریں گے                      ٭حرا سکول سکیورٹی کا مکمل انتظام کریں گے
 ٭ تما م حرا سکول اپنے اساتذہ کی تربیت کے پابند ہوں گے اور اس کے لئے  اپنی ضرورت  سے تحریری  طور پر ریجنل ڈائریکٹر کو مطلع کریں گے 
٭حرا سکول کا مونو گرام رجسٹرڈ ہے اس لئے جو ادارے حرا فاونڈیشن کی منظوری کے بغیر اس کا استعمال کریں گے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی
تازہ تریں
٭ حرا سکول اپنے ہاں نصابی کے علاسہ ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی انتظام کریں گے   ٭ ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات اکتوبر 2016 میں منعقد ہوں گے
٭حرا  نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن  پاکستان کا سالانہ کیلنڈر شائع ہو گیا ہے ۔  اسے حاصل کرنے کے لئے تمام حرا سکول  ریجنل ڈائریکٹر آفس سے رابطہ کریں
٭سلیبس کی روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کر دی گئی ہے  اس کی سافٹ کاپی حاصل کرنے کے لئے  بذریعہ ای میل  درج ذیل اڈریس پر ڈیمانڈ دیں  ، یہ سلیبس ای میل کر دیا جائے گا 
hira.nefp@gmail.com
٭حرا سکول پرنسپل فورم 15 مئی 2016 بروز اتوار  ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر  میں صبح نو بجے ہو گا جس میں تمام حرا پرنسپل کی شرکت لازمی ہو گی
٭ تمام حرا سکول اپنے اساتذہ کی تربیت کا پروگرام بنا کر ریجنل ڈائریکٹرشمالی کے دفتر میں جمع کروائیں یا درج بالا ای میل اڈریس پر بھیجیں  جس میں  جگہ ،  تواریخ اور عنوانات  اور رابطہ کے لئے فرد کا رابطہ نمبر درج ہو۔ تربیت کے لئے اپنی درخواست ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب  کے ذریعے آفاق کو بھیجی جائے  براہ راست درخواست  نہ بھیجی جائے اس سے  آفاق اور حرا فاونڈیشن کے لئے انتظامات کرنا ممکن نہیں ہوتا ۔
٭حرا ڈیٹ شیٹ  بنا کر تمام سکولوں کو بذریعہ ای میل بھیج دی گئی ہے  جن سکولوں کو یہ ڈیٹ شیٹ نہیں ملی وہ ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر سے رابطہ کریں یا بذریعہ ای میل اسے حاصل کرنے کے لئے بذریعہ ای امیل رابطہ کریں
٭ہارڈ کاپی کے حصول کے لئے حرا فاونڈیشن کو فون نمبر 03335272042 پر میسیج کریں
٭ اپنے سکول کا ڈیٹا دئیے گئے فارم پر  15 مئی سے قبل ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر میں پہنچائیں  یا بذریعہ ای میل بھیجیں
٭ حرا سکول سسرال، میانہ موہڑہ  تحصیل گوجر خان اور حرا سکول چواہ چوک چکوال اپنے سکول کی رجسٹریشن کے لئے مطلوبہ کاغذات  10 مئی سے قبل  ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر میں خود آکر جمع کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی
٭  حرا سکول چراہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آفاق کے بجائے دیگر نصاب اپنے سکولوں میں لاگو کئے ہوئے ہےاس سے وضاحت طلب کی جارہی ہے  وہ اپنی پوزیشن مورخہ دس  مئی سے قبل واضح کریں  بصورت دیگر  حرا منتظمہ اس کے خلاف کارروائی کا حق رکھتی ہے
٭ حرا سکولوں کے مابین ہم نصاب سرگرمیوں کے مقابلہ جات کی تفصیل ساتھ منسلک ہے اس کے مطابق اپنے سکولوں کے طلبہ کو مقابلوں کے لئے تیار کریں ۔ تمام سکولوں کے طلبہ کی شرکت ان مقابلوں میں لازمی ہو گی  ٭ تمام حرا سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سکول میں انٹر نیٹ، پرنٹر اور کمپیوٹر کا انتظام کریں اور حرا فاونڈیشن کے وٹ ایپس  کے گروپ میں شامل ہوں  تاکہ رابطہ میں تیزی لائی جا سکے وٹس ا یپ گروپ میں شامل ہونے کے لئے اپنے موبائل پر وٹس ا یپ  ڈاون لوڈ کریں  اور موبائل نمبر 03335272042 ریجنل ڈائریکڑ حرا فاونڈیشن  فیڈ کریں اور  اس نمبر پر میسیج کریں آپ کو حرا فاونڈیشن کے گروپ میں شامل کر لیا جائے گا  سکولوں کی اکثریت  اس گروپ  میں شامل ہے جو سکول شامل نہیں ہیں وہ شامل ہو جائیں  ڈاک کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ڈاک بروقت نہیں پہنچتی  اور وقت اور پیسہ کا ضیاع ہوتا ہے   
ہم نصابی سرگرمیوں کا پروگرام
مقام
حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی
دن
ہفتہ
سوموار
منگل
بدھ
جمعرات
تاریخ
15 اکتوبر 2016
17اکتوبر 2016
18 اکتوبر 2016
19 اکتوبر 2016
20 اکتوبر 2016
مقابلہ
حسن قراءت
نعت
اردو تقریر
انگریزی تقریر
ملی نغمہ
ہرسکول پرائمری اور مڈل و ہائی حصہ سے ایک طالب علم اور ایک طالبہ  مقابلہ کے لئے بھیجے گا اسطرح ہر سکول سے ہر آئٹم کے لئے چار طلبہ و طالبات مقابلوں میں شامل ہوں گے
اردو حصہ پرائمری  بوائز کے لئے عنوان ہے 'فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا ' ٭اردو پرائمری گرلز کے لئے عنوان ہے ' کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں  '
اردو تقریر حصہ ہائی بوائز کے لئے عنوان ہے  ' میری زندگی کا مقصد ترے دین کی سرفرازی' ٭اردو تقریر گرلز کے لئے عنوان ہے ' خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی'
English speech topics:
Girls Primary: The Role of Every Pakistani as a Muslim، Boys Primary: A cry of revival of Islam
Boys Elementary & Secondary: Impact of corruption in Development of Pakistan،  Girls Secondary: Co-education
٭ ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی کو مرکز مقرر کیا گیا ہے اگرکوئی اور سکول اپنے ہاں یہ مقابلےکروانا چاہتا ہے تو وہ ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب سے رابطہ کر سکتا ہے  ٭ اگر مزید آئٹم شامل کروانا چاہتے ہیں تو  اس کے لئے  ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجا ب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
حرا سکول  افشان کالونی راولپنڈی
فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں بہترین کارکردگی
حرا سکول فیصل ٹاون چکوال
راولپنڈی بورڈ میں پوزیشنیں
حرا سکولوں کی بہترین کارکردگی
حرا سکول چراہ
فیڈرل بورڈ اسلام آباد
کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی
حرا سکول آڈیالہ روڈ راولپنڈی
برٹش کونسل کے تحت ہونے والے سکولوں کے مقابلہ میں پاکستان میں پہلی پوزیشن
حرا سکول  آئی ٹن ٹو
جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں
حرا گرلز کالج چکوال
 کے شاندار نتائج
حرا گرلز کالج گھوئی تحصیل مری  کی طالبہ کی راولپنڈی تعلیمی  بورڈ  کے انٹر میڈیٹ کے نتائج میں دوسری  پوزیشن
حرا سکول بیول تحصیل گوجر خان
 ضلع راولپنڈی  کی راولپنڈی تعلیمی بورڈ  کے نتائج میں پوزیشن


اساتذہ  کےلئے
تعلیمی مقاصد
ہم کیوں پڑھاتے ہیں ؟  جب ایک استاد کلاس میں جاتا ہے تو اس کے سامنے کیا ہوتا ہے وہ کلاس میں کیوں جاتا ہے ؟ اور کلاس کے اختتام پر اسے کیا کرنا ہوتا ہے ؟ یہ وہ سلکتے ہوئے سوالات ہیں جن کا سامنا ہر استاد کو کرنا ہوتا ہے
جب بھی کوئی استاد کلاس میں جاتا ہے تو اس کے سامنے کچھ مقاصد ہوتے ہیں یہ مقاصدتین قسم  کے ہوتے ہیں  پہلے علمی نوعیت کے  جن میں استاد نے کچھ حقائق، کچھ نظریات ، اصول  اور قاعدے پڑھانا ہوتے ہیں اور طالب علم نے سیکھنے ہوتے ہیں ، یہ حقائق  نظریات اور قاعدے کتاب میں موجود ہوتے ہیں استاد کا کام ہے کہ وہ انہیں اچھی طرح سمجھائے اور طلبہ ان کو اچھی طرح سمجھیں اس کے لئے استاد کا کام ہے کہ وہ بہترین طریقہ تدریس استعمال کرے اور سمعی  و بصری معاونات کا استعمال کرے ۔ استاد کا دوسرا مقصد طالب علم کو کچھ عملی کام سکھانا ہوتا ہے تاکہ بچہ عملی کام بھی کر سکے وہ اپنے اعضاء  اور پٹھوں کا استعمال کرنا سیکھے اور اسے کام سے خوف  محسوس نہ ہو  وہ اپنے اور اپنے گھر کے  کام خود سے کر سکے ، وہ لکھ سکے، وہ پڑھ سکے ، وہ اپنے کپڑے خود سے سنبھال سکے، اپنے اور گھر والوں کو عملی کام میں مدد دے سکے ، طالب علم  کے اندر سننے کی، عمل کرنے اور تعاون کرنے کی عملی تربیت پیدا کرنا  استاد کا دوسرا اہم مقصد ہوتا ہے  اسے بیٹھنا اٹھنا اور چلنا پھرنا ، کھیلنا کودنا اور صفائی ستھرائی  کے عملی کام کے لئے تیار کرنا استاد کا کام ہے ، جاپان میں بچے ہی سکول کی صفائی کرتے ہیں  اور وہ سکول کے تمام کام خود کرتے ہیں ، سکول کے دورسے ہی انہیں عملی کام کرنے کی تربیت دی جاتی ہے اسی لئے جاپانی کام کے میدان میں ساری دنیا سے آگے ہیں ۔ استاد کے سامنے تیسرا بڑا مقصد اقدار کی تربیت دینا ہے  اقدار کسی معاشرے کی بقاء اور ترقی کے لئے بہت اہم ہوتی ہیں اقدار میں آداب و اخلاق، دوسروں کے حقوق اور اپنے فرائض ، معاشرے کی روایات کا احترام ، قانون کی پابندی، بڑوں کا ادب، چھوٹوں سے پیار ، صفائی ، ایمان داری، دیانت اور جراءت ، صداقت اور امانت، اسلامی روایت کی پابندی  اور اعلیٰ اخلاقی اقدار  وہ اہم مقاصد ہیں جن کو حاصل کئے بغیر طلبہ کو پڑھانا  ایک بیکار  سرگرمی ہو گی
استاد کا کام ہے کہ وہ دوران تدریس ان تینوں مقاصد کا خیال رکھے ۔ مقاصد کیا ہوتے ہیں اور ان کی کیا اہمیت ہے اس کی تفصیل جاننے کے عظیم  ماہر تعلیم اور مفکر  بلوم  کے مقاصد کی تقسیم کے بارے میں پڑھنا بہت ضروری ہے  سکول کا فرض ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کو بلوم ٹیکسانومی کا مطالعہ ضرور کروائیں  تاکہ وہ اچھے استاد ثابت ہو سکیں اور طلبہ کی بہتر انداز میں رہنمائی کر سکیں ۔  سبق کے اختتام پر استاد جو جائزہ لیا کرتے ہیں وہ اس بات کو مدنظر رکھ ہی لیا کرتے ہیں کہ ان کے طے کردہ مقاصد حاصل ہوئے ہیں یا نہیں  اساتذہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ مقاصد کے لئے  بلوم ٹیکسانومی   کا مطالعہ کریں  اگر بلوم ٹیکسانومی کے بارے میں تفصیلی جاننا چاہتے ہیں تو حرا  فاونڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر  شمالی پنجاب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

سالانہ منصوبہ بندی
حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن  پاکستان
اکتوبر 2016
ہم نصابی مقابلہ جات
ستمبر 2016
فرسٹ ٹرم امتحانات
دسمبر 2016
سیکنڈ ٹرامتحانات
مارچ 2016
فائنل ٹرم امتحانات
تعطیلات
5 فروری
یوم کشمیر
23 مارچ
یوم استقلال
یکم مئی
یوم محنت
6 تا 10 جولائی
عید الفطر
14 اگست
یوم آزادی
12 تا 16 ستمبر
عید  الاضحیٰ
11، 12 اکتوبر
عاشورہ محرم
9 نومبر
یوم اقبال
25 دسمبر
یوم قائداعظم
12 ربیع الاول
یوم میلاد النبی ﷺ
اساتذہ کے لئے ضابطہ اخلاق

حرا سکول کے  اساتذہ
٭پاکستان کے اساسی نظریے کے تحفظ اور اس کی ترویج کی کوشش کریں گے
٭ اپنی زندگی کو اللہ کے احکام اور سنت رسول ﷺ کے مطابق ڈھالیں گے
٭معیار تعلیم کو بلند کرنے اور نسل نو کی تربیت کے لئے دیگر اساتذہ اور والدین سے تعاون کریں گے
٭اسلام کا مطلوب انسان بنانے کی غرض سے اپنے شاگردوں کی تربیت کریں گے
٭ وہ اپنی تربیت اور پیشہ وارانہ نمو کے لئے تعلیمی جرائد کا مطالعہ کریں گے
٭اپنی  پیشہ وارانہ ترقی اور نشوونما کی کوشش کریں گے
٭ وقت کی پابندی کریں گے
٭ وہ ریفریشر کورسز کریں گے اور تربیتی پروگراموں میں شرکت کریں گے
٭اپنے تعلیمی پریڈ میں غیر متعلقہ گفتگو نہیں کریں گے
٭اپنے سبق کی تیاری کریں گے
٭تعلیم ادارے کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے
٭تعلیم لحاظ سے کمزور طلبہ پر انفرادی  اور خصوصی توجہ دیں گے
٭ طلبہ کی عزت نفس کا خیال رکھیں گے
٭طلبہ کو جسمانی سزا نہیں دیں گے
٭اپنے طلبہ کے بارے میں معلومات کو صیغہ راز میں رکھیں گے
٭اپنے شاگردوں کو ٹیوشن پر مجبور نہیں کریں گے
٭اپنے تعلیم ادارے میں گروپ بندی نہیں کریں گے
٭اپنے سکول، طلبہ اور اساتذہ کے بارے میں غیر متعلقہ افراد سے زیر بحث نہیں لائیں گے
٭اپنے نظم بالا کے ساتھ تعاون کریں گے
٭طلبہ کے جائزوں اور امتحانات میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے
٭ اپنے ادارے کی ترقی اور بہتری کے لئے ہر لمحہ کوشاں رہیں گے
٭ اپنے ادارے سے وفا دار رہیں گے
٭ قرآن اور حدیث کو سمجھیں گے اوران پر عمل کریں گے
٭افکار معلم کا مطالعہ کریں گے



آئیے  انسان  کو  ٹھیک کر یں
ایک شخص مطالعہ میں مصروف تھا پاس ہی اسکا بچہ کھیل رہا تھا بچے نے جب غل مچایا تو باپ نے بچہ کو مصروف کرنے کے لئے اسے اپنے پاس بلایا اور اسے مصروف کرنے کے لئے میز پر پڑے ہوئے ایک اخبار کا ورق اٹھایا جس پر دنیا کا نقشہ بنا ہو اتھا باپ نے بیٹے کو سامنے بٹھایا اور اخبار اٹھا کر اسے دنیا کا نقشہ سمجھایا  اس میں پاکستان، سعودی عرب، چین ، جاپان ، امریکہ برطانیہ سب دکھایا  پھر باپ نے اخبار اٹھایا اور اس کے  کئی ٹکڑے کر دئیے ۔اور بیٹے سے کہا کہ یہ ٹکڑے  لے جاو اور انہیں جو ڑ کر لے آو۔ یہ کام کافی مشکل اور محنت طلب تھا جس میں باپ کے خیال میں تین سے چار گھنٹے لگ سکتے تھے  لیکن بچہ پندرہ منٹ کے بعد والد کے سامنے کھڑا تھا اور والد کو بتا رہا تھا کہ اس نے دنیا کا نقشہ ٹھیک کر لیا ہے۔  والد نے بغور نقشہ کا جائزہ لیا اور اسے یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ دنیا کا نقشہ بالکل ٹھیک طرح جوڑا گیا تھا  ۔ ہر ملک اپنی جگہ پر ٹھیک ٹھیک تھا ملکوں کی سرحدیں ٹھیک تھیں، پہاڑ دریا ۔ میدان سب اپنی جگہ پر تھے  اور کہیں کوئی خرابی نہ تھی ۔ باپ نے حیرت زدہ ہوتے ہوئے بیٹے سے پوچھا یہ کیسے کر لیا ۔ بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا یہ تو بہت آسان تھا  آپ نے جب نقشہ پھاڑنے کے لئے اٹھایا تو میں نے دیکھا کہ دنیا کے نقشہ پر دوسری طرف ایک انسان کی بڑی سی تصویر بنی تھی  ۔ پس میں نے اسے ٹھیک طرح سے جوڑ دیا  تو دوسری طرف دنیا کا نقشہ خود بخود ہی ٹھیک ہو گیا
محترم  پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام ! ہم دنیا کو ٹھیک کرنے کے لئے کوشش کرتے رہتے ہیں ، ہم چیزوں کو ٹھیک کرتے ہیں۔ ہم سڑکوں ، گلیوں اور پلوں کو ٹھیک کرتے ہیں ، ہم گاڑیوں اور عمارتوں کو ٹھیک کرتے رہتے ہیں لیکن ہم انسان کو ٹھیک نہیں کرتے ۔ بگڑا ہوا انسان ہر شے کو بگاڑ دیتا ہے ، تعلیم کا کام انسان کو ٹھیک کرنا ہے  تعلیم کا اعلیٰ تریں مقصد انسان کو ٹھیک کرنا ہے  آئیے ہم انسان کو ٹھیک کرنے کا فرض ادا کریں کیوں کہ انسانوں کو ٹھیک کرنے کی فیکٹریاں  تعلیمی ادارے ہیں  اور یہ تعلیمی ادارے ہم چلا رہے ہیں
ہمارے ملک کا یہی المیہ ہے کہ ہم انسانوں کو ٹھیک کرنے کے بجائے  چیزوں کو ٹھیک کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔ ہماری حکومت ، ہمارے لیڈر ہمارے ادارے سارے کے سارے اسی کام پر لگے ہیں  میٹرو بسیں چل رہی ہیں ، سڑکیں اور پل بن رہے ہیں ۔ ریلوے  اور پی آئی اے  کی ترقی کے لئے سب کچھ ہو رہا ہے لیکن تعلیم کے میدان میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے ۔ اس طرح بگڑا ہوا انسان  ہر چیز کو تباہ کر دیتا ہے ، دہشت گردی  ، فرقہ پرستی، برادری ازم، صوبائیت، اور علاقائیت  کے عفریت نے اس معاشرے کو گھن کی طرح کھا لیا ہے
آئیے  ہم انسانوں کو ٹھیک کرنے کا اہم کام سر انجام دیں۔ ہمارے اداروں سے ایسے افراد تیار ہو کر نکلیں جو اس وطن کی ہر شے کو ٹھیک کر دیں اور اس وطن کو جہالت، غربت ، رشوت اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا سکیں
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو  
اقدامات
٭بچوں کے سامنے واضح مقاصد رکھیں اور ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ان کے اندر جذبہ پیدا کریں
٭ انہیں وقت کی اہمیت کا احساس دلائیں اور انہیں سمجھائیں کی زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے  اس لئے اس کے ایک ایک لمحہ کی قدر کریں  ٭ انہیں بتائیں کہ جو لوگ تعلیم حاصل کرنے کے دور میں آرام کرتے ہیں اور محنت نہیں کرتے بعد میں ساری عمر انہیں بے آرامی  اور سخت محنت کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے ٭ انہیں سستی اور کاہلی سے اجتناب کرنے اور ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کرنا چاہیے ٭ انہیں قرآن اور حدیث سے جوڑ دیں اور ان کو عملی مسلمان بنائیں