Wednesday, February 24, 2016

ہدایا ت برائے حرا سکولز

حرا   نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن  (رجسٹرڈ) پاکستان
کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے لئے ضروری ہے کہ
1۔ اپنا نصاب حرا فاونڈیشن  کے منظور شدہ نصاب کو اپنے سکول میں لاگو کریں  یاد رہے کہ حرا فاونڈیشن کا منظور شدہ نصاب  آفاق کا مرتب اور شائع کردہ نصاب ہے  ۔ اس وقت آفاق تین قسم کا نصاب مرتب اور شائع کر رہا ہے   اول   سن سیریز    دوم اقبال سیریز اور سوم  نخلہ سیریز  ۔ نخلہ سیریز صرف ابتدائی جماعتوں کے لئے ہے  جبکہ سن اور اقبال سیریز آٹھویں جماعت تک ہے  ۔ حرا فاونڈیشن اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ یکساں امتحانی نظام ترتیب دیا جائے  ، سالانہ تعلیمی کیلنڈر ایک ہی ہو اس طرح تمام حرا سکولوں کو مالی اور انتظامی امور چلانے میں آسانی ہو گی 
2۔ حرا تعلیمی ادارے کاروباری ادارے نہیں ہیں اس لئے ضروری ہے کہ زیادہ توجہ بچوں کی کردار سازی پر دی جائے اور انہیں عملی مسلمان بنایا جائے  ۔ ان کو تعلیم کے زیور سے اس طرح آراستہ کیا جائے کہ وہ اعلٰی تعلیمی صلاحیتوں کے مالک بن جائیں اور ان کا کردار بھی بہترین ہو
امید ہے ان باتوں کا کما حقہٗ خیال رکھا جائے گا
محمد نصیر کیانی 
ریجنل ڈائریکٹر  (شمالی پنجاب)

حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن  (رجسٹرڈ) پاکستان 

No comments:

Post a Comment