حرا
جرنل HIRA
JOURNAL
|
جنوری تا مارچ
2016
|
محمد نصیر کیانی ریجنل ڈائریکڑ پنجاب شمالی
|
HIRA NATIONAL EDUCATION
FOUNDATION Regd. PAKISTAN
31 Mangral Model Town, PO Fazaia,
Rawalpindi Pakistan
hira.nefp@gmail.com
www.hiranefp.blogspot.com
|
حرا سکولوں کا اولین مقصد
حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن تعلیمی میدان میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس
کا اولین مقصد تعلیم کے میدان میں ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانیت اور اسلامیت
کی ترقی کے لئے کوشش کی جائے یہ ملک جن مقاصد کے لئے
قائم کیا گیا تھا لاکھوں لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑا تھا جان ، مال اور اولاد کی قربانی جس عظیم مقصد
کے لئے دی تھی اس مقصد کو تازہ رکھنے اور نسل نو کو اپنی زریں تاریخ اور عظیم
روایات کو زندہ رکھنے کے لئے تعلیمی
میدان میں جس محنت ، لگن اور جانفشانی کی ضرورت ہے اس کے لئے حرا سکولز اور کالجز اپنی کاوشیں کر رہے ہیں ۔ حرا
فاونڈیشن ایک تعلیمی تحریک کا نام ہے
جس کا نقطہ نظر ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر نہ رہ جائے اور
تعلیم سب کے لئے ہے
حرا
سکولوں میں بے شمار ایسے بچے بھی زیر تعلیم ہیں جو اپنے تعلیمی اخراجات ادا نہیں
کر سکتے حرا سکولوں میں حفظ قرآن ، ناظرہ قرآن اور قرآن فہمی کے پروگرام بھی
جاری ہیں جہاں بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی مزین ہوتے ہیں
|
حرا فاونڈیشن
حرا
نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن ایک رجسٹرڈ
ادارہ ہے جو 1860 کے قانون کے تحت رجسٹر ہو ا
اس کی ملکی سطح کی ایک تنظیم ہے
جو ڈائریکٹر جنرل کی زیر نگرانی کام کرتی ہے جبکہ ہر صوبے میں
ایک صوبائی ڈائریکٹر حرا فاونڈیشن کے صوبائی معاملات کی دیکھ بھال کرتے ہیں جبکہ ہر صوبہ دو یا دو سے زائد ریجنز میں
تقسیم ہے ہر ریجن کا نگران ایک ریجنل
ڈائریکٹر ہے
|
حرا
سرگرمیاں
جنوری
تا مارچ کا مہینہ حرا سرگرمیوں کے لحاظ
سے بہت مصروف رہا ۔ نئے ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز نے چارج
سنبھالا۔ پنجاب شمالی کا چارج بھی نئے ریجنل ڈائریکٹر نے سنبھالا ۔ موصوف 36 سال تعلیم کے محکمے سے وابستہ رہے
بطور ماہر مضمون، پرنسپل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ
آفیسر اور بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد
حرا فقوندیش کے لئے ان کا انتخاب ہوا ۔ موصوف تنظیم اساتذہ پنجاب کے ادارہ
تعلیمی تحقیق کے ڈائریکٹر بھی رہے ۔ ریجن ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد حرا سکولوں کا دورہ کیا
ریجنل ڈائریکٹر
حرا نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن نے حرا
سکول بیول تحصیل گوجر خان
ضلع راولپنڈی ، حرا سکول
چراہ ضلع اسلام آباد ، حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی کے
سالا نہ نتائج کے پروگراموں میں شرکت کی ۔ جبکہ ڈائریکٹر پنجاب نے حرا
سکول سسرال تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی ،
حرا سکول آئی 10 / 2 اسلام آباد ، حرا سکول بھارہ کہو اسلام آباد، حرا سکول افشاں
کالونی اسلام آباد کے سالانہ نتائج کے
پروگراموں میں شرکت کی ، ان سکول کے سالانہ پروگرام شاندار اور اسلامی روایات کی روشنی میں منعقد ہوئے والدین نے ان پروگراموں میں بھر پور شرکت کی
اور بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا
بچوں میں انعامات ، ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے گئے بچوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس بات کا
اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ والدین حرا سکولوں پر جس اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں
سکول اس اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں
|
ریجنل
ڈائریکٹر کی مصروفیات
ریجنل
ڈائریکٹر نے آفاق فورم اسلام آباد میں شرکت کی اور فورم میں اپنے خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں تعلیمی منظر
نامے کا خاکہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے
ذریعے قومی ترقی ، یک جہتی اور اس کے اسلامی تشخص کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا
ہے ریجنل ڈائریکٹر کے علاوہ ڈائریکٹر
صوباہ پنجاب نے بھی آفاق فورم میں شرکت
کی ،
آفاق
فورم کے تحت ایک اور پروگرام کارڈووا
انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں منعقد
ہو اجس میں ریجنل ڈائریکٹر حرا فاونڈیشن
نے شرکت کی جس میں انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل خالد الرحمان نے امید کے موضوع بہت خوبصور ت خیالات کا اظہار کیا انہوں
نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سی
مثبت اور خوبصورت باتیں ہیں جہاں لوگ
رشو ت لیتے ہیں وہاں آج بھی اکثریت رشوت نہیں لیتی ، آج بھی اس ملک میں لاکھوں لوگ امن کی ننید
سوتے ہیں انسان کی سوچ مثبت ہونا چاہیے اسے شہد کی مکھی کی طرح پھولوں کی تلاش میں
رہنا چاہیے نہ گندگی کی مکھی کی طرح جو صرف اور صرف گندگی
کی تلاش میں رہتی ہے اور صرف گندی جگہ پر ہی بیٹھتی ہے
|
ریجنل ڈائریکٹر
پنجاب شمالی نے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کی جس میں جائزہ کےجدید طریقوں پر
سیر حاصل بحث کی گئی ۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی
کانفرنس میں بھی ریجنل ڈائریکٹر نےخاص طور پر شرکت کی جس میں اکیسویں صدی کے علم
پر مضامین پیش کئے گئے ۔ریجنل ڈائریکٹر پنجاب شمالی نے اسلام آباد
میں کتاب میلہ میں شرکت کی جس میں
آفاق کے تحت ہونے والے سیمینار میں بھی شرکت کی ۔ ریجنل ڈائریکٹر پنجاب شمالی نے دعوہ اکیڈمی
اسلام آباد انٹر نیشنل
یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے
سیمینار بعنوان ' سکولوں میں قرآن
' میں بھی شرکت کی
ریجنل ڈائریکٹر نے آفاق
اور مجلس فکر کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار ' بعنوان ' بین الاقوامیت کے تعلیم پر اثرات ' میں شرکت کی جس میں
پروفیسر راو جلیل ، پروفیسر ڈاکٹر مہر سعید اور تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر میا ں محمداکرم نے تعلیم پر پڑنے والے
اثرات کا عمیق جائزہ لیا اور اس کے مثبت اثرات کوسمیٹنے اور منفی اثرات کو کم
کرنے ضرورت پر زور دیا گیا
|
ریجنل ڈائریکٹر پنجاب شمالی نے حرا سکول فیصل ٹاون
چکوال کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر حرا فاونڈیشن صوبہ پنجاب بھی
تھے حرا سکول فیصل ٹاون چکوال نے ملٹی میڈیا اور ایل سی ڈی نیز انٹر نیٹ کلاسوں میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے انہوں نے حرا سکول فیصل ٹاون چکوال کی
انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی سکولوں کو بھی اس سکول کی تقلید
کرنا چاہیے ۔ اس سے قبل حرا کالج چکوال، حرا سکول بون روڈ چکوال اور حرا سکول
سٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی کا معائنہ بھی
کیا گیا ۔ اپنے دوسرے دورے میں ریجنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر حرا فاونڈیشن صوبہ
پنجاب نے حرا سکول بخاری ٹاون
چکوال کا بھی دورہ کیا اور کلاسوں کا معائینہ کیا اور اساتذہ اور
انتظامیہ کی رہنمائی کی
ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب نے حرا سکول مصریال روڈ
راولپنڈ ی اور حرا سکول بھارہ کہو کا
دورہ کیا سکول کی سجاوٹ اور بلڈنگ
کی خوبصورت بناوٹ
اور بچوں کی تیاری کے سلسلہ میں
شفیق الرحمان پرنسپل اور محترمہ منیرہ کی ستائش کی
اور امید ظاہر کی کہ حرا سکول مصریال روڈ اور حرا سکول بھارہ کہو ہ مستقبل کے کامیاب
سکول ثابت ہو ں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر
شمالی پنجاب نے حرا سکول ریلوے
سکیم نمبر 7، حرا سکول مظہر آباد اور
حرا سکول ڈھوک منگٹال راولپنڈی کا دورہ کیا۔ حرا سکول ڈھوک منگٹال راولپنڈی
کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ حرا سکولوں کا مقصد صرف کاروبار کرنا
نہیں ہے بلکہ حرا سکول ایک عظیم مشن اور ایک عظیم مقصد کےتحت قائم کئے گئے
ہیں اور ان کے ذریعے محب وطن اور ایمان دار و دیانت دار قیادت کی
فراہم کرنا ہے حرا سکول کے اساتذہ کا
فرض ہے کہ وہ خود قرآن سے جڑ جائیں اور اپنے طلبہ کو بھی اللہ کی کتاب سے جوڑ
دیں ۔
ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب نے حرا سکول منگرال ماڈل ٹاون راولپنڈی، حرا سکول آڈیالہ
روڈ ، حرا سکول اٖفضل ٹاون راولپنڈی کا بھی دور ہ کیا ، حرا سکول آڈیالہ روڈ
اور حرا سکول افضل ٹاون راولپنڈی
ماڈل حرا سکول ہیں جو اپنے تعلیمی معیار اور اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر راولپنڈی کے بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں ۔
ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب نے حرا کالج چکوال کا دورہ کیا حرا کالج چکوال ایک شاندار ادارہ ہے جو 120 کنال سے زائد
اراضی ،وسیع عمارت اور شاندار
لیبارٹریز پر مشتمل ہے۔ اگر
کوشش کی جائے تو اسے حرا یونیورسٹی کا
درجہ دلوایا جا سکتاہے۔ ریجنل ڈائریکٹر
شمالی پنجاب نے حرا سکول ماڈل ٹاون لاہور
کا بھی دورہ کیا اور ادارے کی
بہتری کے لئے تجاویز دیں
|
حرا سکولز پرنسپل فورم
حرا سکول پرنسپل فورم بطور منتظمہ کام کرتا ہے اس کا پہلا
اجلاس ریجنل ڈائریکٹر آفس میں منعقد ہوا جس میں درج ذیل فیسلہ جات کئے گئے
٭حرا سکول
فورم ہر تین ماہ بعد ہو ا کرے گا
٭ حرا سکول فورم میں تمام پرنسپلز کی شمولیت لازمی ہو گی
٭ تمام حرا سکول ایک ہی نظام الاوقات اپنائیں گے
٭ تما م حرا سکول ایک ہی
وقت میں امتحانات لیں گے
٭ تمام حرا سکول کے اوقات کار ایک ہی ہوں گے
٭ تمام حرا سکول حرا فنڈ
بشرح 100 روپے فی طالب علم وصول کریں گے ٭ حرا سکول حرا فنڈ مئی کے پہلے
عشرے میں ریجنل ڈائریکٹر کے دفتر جمع کروائیں گے ٭حرا سکولوں کے لئے
تعلیمی منصوبہ بندی ریجنل ڈائریکٹر کا دفتر کرے گا
٭ تمام حرا سکول ایک ہی طرز کا منظور شدہ جھنڈا ، مونو
گرام اور حرا بورڈ استعمال کرنے کے پابند ہوں گے ٭
حرا فاونڈیشن سے منظوری کے بغیر کوئی بھی حرا سکول نہیں کھولا جائے گا۔
٭ تمام حرا سکولز صرف اور صرف آفاق کا سلیبس اپنے ہاں رائج کریں گے اور جو سکول اس کے علاوہ سلیبس لگائیں گے ان
کے خلاف کارروائی کی جائے گی
٭ حرا سکول اپنےاساتذہ کی تربیت کے لئے آفاق سے بذریعہ
ریجنل ڈائریکٹر رابطہ کریں گے ٭حرا سکول سکیورٹی کا
مکمل انتظام کریں گے
٭ تما م حرا سکول
اپنے اساتذہ کی تربیت کے پابند ہوں گے اور اس کے لئے اپنی ضرورت
سے تحریری طور پر ریجنل ڈائریکٹر
کو مطلع کریں گے
٭حرا سکول کا مونو
گرام رجسٹرڈ ہے اس لئے جو ادارے حرا فاونڈیشن کی منظوری کے بغیر اس کا استعمال
کریں گے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی
|
تازہ تریں
٭ حرا سکول اپنے ہاں نصابی کے علاسہ ہم نصابی سرگرمیوں کا
بھی انتظام کریں گے ٭ ہم نصابی
سرگرمیوں کے مقابلہ جات اکتوبر 2016 میں منعقد ہوں گے
|
٭حرا نیشنل
ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان کا سالانہ
کیلنڈر شائع ہو گیا ہے ۔ اسے حاصل کرنے
کے لئے تمام حرا سکول ریجنل ڈائریکٹر
آفس سے رابطہ کریں
٭سلیبس کی روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کر دی گئی ہے اس کی سافٹ کاپی حاصل کرنے کے لئے بذریعہ ای میل درج ذیل اڈریس پر ڈیمانڈ دیں ، یہ سلیبس ای میل کر دیا جائے گا
|
hira.nefp@gmail.com
|
٭حرا سکول پرنسپل فورم 15 مئی 2016 بروز اتوار ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر میں صبح نو بجے ہو گا جس میں تمام حرا پرنسپل
کی شرکت لازمی ہو گی
|
٭
تمام حرا سکول اپنے اساتذہ کی تربیت کا پروگرام بنا کر ریجنل ڈائریکٹرشمالی کے
دفتر میں جمع کروائیں یا درج بالا ای میل اڈریس پر بھیجیں جس میں
جگہ ، تواریخ اور عنوانات اور رابطہ کے لئے فرد کا رابطہ نمبر درج ہو۔
تربیت کے لئے اپنی درخواست ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے ذریعے آفاق کو بھیجی جائے براہ راست درخواست نہ بھیجی جائے اس سے آفاق اور حرا فاونڈیشن کے لئے انتظامات کرنا
ممکن نہیں ہوتا ۔
|
٭حرا
ڈیٹ شیٹ بنا کر تمام سکولوں کو بذریعہ
ای میل بھیج دی گئی ہے جن سکولوں کو یہ
ڈیٹ شیٹ نہیں ملی وہ ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر سے رابطہ کریں یا
بذریعہ ای میل اسے حاصل کرنے کے لئے بذریعہ ای امیل رابطہ کریں
٭ہارڈ
کاپی کے حصول کے لئے حرا فاونڈیشن کو فون نمبر 03335272042 پر میسیج کریں
٭
اپنے سکول کا ڈیٹا دئیے گئے فارم پر 15
مئی سے قبل ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر میں پہنچائیں یا بذریعہ ای میل بھیجیں
٭
حرا سکول سسرال، میانہ موہڑہ تحصیل گوجر
خان اور حرا سکول چواہ چوک چکوال اپنے سکول کی رجسٹریشن کے لئے مطلوبہ
کاغذات 10 مئی سے قبل ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجاب کے دفتر میں خود
آکر جمع کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی
٭ حرا سکول چراہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ
آفاق کے بجائے دیگر نصاب اپنے سکولوں میں لاگو کئے ہوئے ہےاس سے وضاحت طلب کی
جارہی ہے وہ اپنی پوزیشن مورخہ دس مئی سے قبل واضح کریں بصورت دیگر
حرا منتظمہ اس کے خلاف کارروائی کا حق رکھتی ہے
٭
حرا سکولوں کے مابین ہم نصاب سرگرمیوں کے مقابلہ جات کی تفصیل ساتھ منسلک ہے اس
کے مطابق اپنے سکولوں کے طلبہ کو مقابلوں کے لئے تیار کریں ۔ تمام سکولوں کے
طلبہ کی شرکت ان مقابلوں میں لازمی ہو گی ٭ تمام حرا سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ
اپنے سکول میں انٹر نیٹ، پرنٹر اور کمپیوٹر کا انتظام کریں اور حرا فاونڈیشن کے
وٹ ایپس کے گروپ میں شامل ہوں تاکہ رابطہ میں تیزی لائی جا سکے وٹس ا یپ
گروپ میں شامل ہونے کے لئے اپنے موبائل پر وٹس ا یپ ڈاون لوڈ کریں اور موبائل نمبر 03335272042 ریجنل ڈائریکڑ
حرا فاونڈیشن فیڈ کریں اور اس نمبر پر میسیج کریں آپ کو حرا فاونڈیشن کے
گروپ میں شامل کر لیا جائے گا سکولوں کی
اکثریت اس گروپ میں شامل ہے جو سکول شامل نہیں ہیں وہ شامل
ہو جائیں ڈاک کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی
وجہ سے ڈاک بروقت نہیں پہنچتی اور وقت
اور پیسہ کا ضیاع ہوتا ہے
|
ہم نصابی سرگرمیوں کا پروگرام
|
|||
مقام
حرا
سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا
سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا
سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا
سکول افشاں کالونی راولپنڈی
حرا
سکول افشاں کالونی راولپنڈی
|
دن
ہفتہ
سوموار
منگل
بدھ
جمعرات
|
تاریخ
15
اکتوبر 2016
17اکتوبر
2016
18
اکتوبر 2016
19
اکتوبر 2016
20
اکتوبر 2016
|
مقابلہ
حسن
قراءت
نعت
اردو
تقریر
انگریزی
تقریر
ملی
نغمہ
|
ہرسکول
پرائمری اور مڈل و ہائی حصہ سے ایک طالب علم اور ایک طالبہ مقابلہ کے لئے بھیجے گا اسطرح ہر سکول سے ہر
آئٹم کے لئے چار طلبہ و طالبات مقابلوں میں شامل ہوں گے
|
|||
اردو
حصہ پرائمری بوائز کے لئے عنوان ہے 'فرشتوں
سے بہتر ہے انسان بننا ' ٭اردو پرائمری گرلز کے لئے عنوان ہے ' کی محمد سے وفا
تو نے تو ہم تیرے ہیں '
|
|||
اردو تقریر حصہ ہائی بوائز کے لئے عنوان ہے ' میری زندگی کا مقصد ترے دین کی سرفرازی' ٭اردو
تقریر گرلز کے لئے عنوان ہے ' خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی'
|
|||
English speech topics:
Girls Primary: The Role of Every Pakistani as a Muslim، Boys Primary: A cry of revival of Islam
Boys Elementary & Secondary: Impact of corruption
in Development of Pakistan، Girls Secondary: Co-education
|
|||
٭ ہم نصابی
سرگرمیوں کے لئے حرا سکول افشاں کالونی راولپنڈی کو مرکز مقرر کیا گیا ہے
اگرکوئی اور سکول اپنے ہاں یہ مقابلےکروانا چاہتا ہے تو وہ ریجنل ڈائریکٹر شمالی
پنجاب سے رابطہ کر سکتا ہے ٭ اگر مزید
آئٹم شامل کروانا چاہتے ہیں تو اس کے
لئے ریجنل ڈائریکٹر شمالی پنجا ب سے
رابطہ کیا جا سکتا ہے
|
حرا
سکول افشان کالونی راولپنڈی
فیڈرل
بورڈ اسلام آباد میں بہترین کارکردگی
|
حرا سکول
فیصل ٹاون چکوال
راولپنڈی
بورڈ میں پوزیشنیں
|
حرا سکولوں کی بہترین کارکردگی
|
حرا
سکول چراہ
فیڈرل
بورڈ اسلام آباد
کے
امتحانات میں نمایاں کارکردگی
|
حرا
سکول آڈیالہ روڈ راولپنڈی
برٹش
کونسل کے تحت ہونے والے سکولوں کے مقابلہ میں پاکستان میں پہلی پوزیشن
|
حرا سکول آئی ٹن
ٹو
جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں
|
حرا
گرلز کالج چکوال
کے شاندار نتائج
|
حرا
گرلز کالج گھوئی تحصیل مری کی طالبہ کی
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے نتائج میں دوسری پوزیشن
|
حرا سکول بیول تحصیل گوجر خان
ضلع
راولپنڈی کی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نتائج میں پوزیشن
|
اساتذہ کےلئے
تعلیمی مقاصد
ہم
کیوں پڑھاتے ہیں ؟ جب ایک استاد کلاس
میں جاتا ہے تو اس کے سامنے کیا ہوتا ہے وہ کلاس میں کیوں جاتا ہے ؟ اور کلاس کے
اختتام پر اسے کیا کرنا ہوتا ہے ؟ یہ وہ سلکتے ہوئے سوالات ہیں جن کا سامنا ہر
استاد کو کرنا ہوتا ہے
جب
بھی کوئی استاد کلاس میں جاتا ہے تو اس کے سامنے کچھ مقاصد ہوتے ہیں یہ مقاصدتین
قسم کے ہوتے ہیں پہلے علمی نوعیت کے جن میں استاد نے کچھ حقائق، کچھ نظریات ،
اصول اور قاعدے پڑھانا ہوتے ہیں اور
طالب علم نے سیکھنے ہوتے ہیں ، یہ حقائق
نظریات اور قاعدے کتاب میں موجود ہوتے ہیں استاد کا کام ہے کہ وہ انہیں
اچھی طرح سمجھائے اور طلبہ ان کو اچھی طرح سمجھیں اس کے لئے استاد کا کام ہے کہ
وہ بہترین طریقہ تدریس استعمال کرے اور سمعی
و بصری معاونات کا استعمال کرے ۔ استاد کا دوسرا مقصد طالب علم کو کچھ
عملی کام سکھانا ہوتا ہے تاکہ بچہ عملی کام بھی کر سکے وہ اپنے اعضاء اور پٹھوں کا استعمال کرنا سیکھے اور اسے کام
سے خوف محسوس نہ ہو وہ اپنے اور اپنے گھر کے کام خود سے کر سکے ، وہ لکھ سکے، وہ پڑھ سکے
، وہ اپنے کپڑے خود سے سنبھال سکے، اپنے اور گھر والوں کو عملی کام میں مدد دے
سکے ، طالب علم کے اندر سننے کی، عمل
کرنے اور تعاون کرنے کی عملی تربیت پیدا کرنا
استاد کا دوسرا اہم مقصد ہوتا ہے
اسے بیٹھنا اٹھنا اور چلنا پھرنا ، کھیلنا کودنا اور صفائی ستھرائی کے عملی کام کے لئے تیار کرنا استاد کا کام
ہے ، جاپان میں بچے ہی سکول کی صفائی کرتے ہیں
اور وہ سکول کے تمام کام خود کرتے ہیں ، سکول کے دورسے ہی انہیں عملی کام
کرنے کی تربیت دی جاتی ہے اسی لئے جاپانی کام کے میدان میں ساری دنیا سے آگے ہیں
۔ استاد کے سامنے تیسرا بڑا مقصد اقدار کی تربیت دینا ہے اقدار کسی معاشرے کی بقاء اور ترقی کے لئے
بہت اہم ہوتی ہیں اقدار میں آداب و اخلاق، دوسروں کے حقوق اور اپنے فرائض ،
معاشرے کی روایات کا احترام ، قانون کی پابندی، بڑوں کا ادب، چھوٹوں سے پیار ،
صفائی ، ایمان داری، دیانت اور جراءت ، صداقت اور امانت، اسلامی روایت کی
پابندی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار وہ اہم مقاصد ہیں جن کو حاصل کئے بغیر طلبہ
کو پڑھانا ایک بیکار سرگرمی ہو گی
استاد
کا کام ہے کہ وہ دوران تدریس ان تینوں مقاصد کا خیال رکھے ۔ مقاصد کیا ہوتے ہیں
اور ان کی کیا اہمیت ہے اس کی تفصیل جاننے کے عظیم ماہر تعلیم اور مفکر بلوم
کے مقاصد کی تقسیم کے بارے میں پڑھنا بہت ضروری ہے سکول کا فرض ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کو بلوم
ٹیکسانومی کا مطالعہ ضرور کروائیں تاکہ
وہ اچھے استاد ثابت ہو سکیں اور طلبہ کی بہتر انداز میں رہنمائی کر سکیں ۔ سبق کے اختتام پر استاد جو جائزہ لیا کرتے ہیں
وہ اس بات کو مدنظر رکھ ہی لیا کرتے ہیں کہ ان کے طے کردہ مقاصد حاصل ہوئے ہیں
یا نہیں اساتذہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ
مقاصد کے لئے بلوم ٹیکسانومی کا
مطالعہ کریں اگر بلوم ٹیکسانومی کے بارے
میں تفصیلی جاننا چاہتے ہیں تو حرا
فاونڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر
شمالی پنجاب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
|
No comments:
Post a Comment